بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرسٹیانو رونالڈو کا اپنے جڑواں بچوں کیلئے محبت بھرا پیغام

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے جڑواں بچوں کے لیے ان کی سالگرہ کے موقع پر ایک محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے جڑواں بچوں، بیٹی ایوا ماریا اور بیٹے میٹیو کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں جڑواں بہن بھائی کالے اور پیلے رنگ کے میچنگ کے کپڑے پہنے ہوئے بہت ہی خوش نظر آرہے ہیں۔

اُنہوں نے اپنے بچوں کی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے  پرتگالی زبان میں لکھا کہ’سالگرہ مبارک ہو، میرے پیارو۔‘

کرسٹیانو رونالڈو نےاپنے بچوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ آپ کے والد کو آپ پر بہت فخر ہے، ان خوبصورت مسکراہٹوں کے ساتھ ہمیشہ خوش رہیں۔‘

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور اُن کی گرل فرینڈ جارجینا اپنے نوزائیدہ بیٹے کی موت کے بعد مداحوں کی جانب سے ملنے والی حمایت پر شکر گزار ہیں۔

فٹبالر کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور ننھے بچوں کو سالگرہ کی مبارکبادیں بھی دی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ فٹبال کی مشہور فرینچائز مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ، ماڈل جارجینا روڈ ریگز کے ہاں 2017 میں جڑواں بچوں، بیٹی ایوا ماریا اور بیٹے میٹیو کی پیدائش سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.