عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے غلطی سے عربی صحافی حلیمہ بولند کو کال کردی۔
سعودی فرنچائز النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے غلطی سے اپنے دوست کے بجائے سابق مِس عرب اور صحافی حلیمہ بولند کو کال کردی جس کے بعد ان دونوں کے درمیان ہونے والی دلچسپ گفتگو کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
وائرل آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ فون کرنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو اپنا نام بتاتے ہیں جس پر حلیمہ بولند حیران ہوجاتی ہیں۔
اُنہیں یقین نہیں ہوتا کہ وہ واقعی مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے بات کر رہی ہیں اس لیے وہ تصدیق کرنے کے لیے پوچھتی ہیں کہ ’آپ واقعی کرسٹیانو رونالڈو ہیں؟‘
جس پر کرسٹیانو رونالڈو جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’جی ہاں‘۔
یہ سن کر حلیہ بولند خوشی سے کہتی ہیں کہ ’اوہ میرے خدا! واقعی‘۔
پھر کرسٹیانو رونالڈو نے وضاحت دی کہ’بہت معذرت، میں اپنے دوست کو فون کرنے کی کوشش کررہا تھا‘۔
جس پر حلیمہ بولاند نے جواب دیا کہ ’میں آپ کی دوست ہوں‘۔
دونوں کے درمیان مزید گفتگو سے پتہ چلا کہ وہ دونوں ایک ہی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔
جس کے بعد حلیمہ بولند نے کرسٹیانو رونالڈو کو بتایا کہ ’میں ایک مشہور ٹی وی پریزینٹر ہوں‘۔
کرسٹیانو رونالڈو یہ جاننے کے بعد ایک بار پھر سے وضاحت دیتے ہیں کہ’میں نے غلطی سے آپ کو کال کردی‘۔
حلیمہ بولند نے کرسٹیانو رونالڈ کی اس غلطی کو دنیا کی بہترین غلطی قرار دیا۔
واضح رہے کہ 10 دسمبر 1980ء کو کویت میں پیدا ہونے والی حلیمہ بولند ایک ٹی وی پریزنٹر ہیں۔
Comments are closed.