بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرسٹیانو رونالڈو نےمنگیتر کی سالگرہ پر برج خلیفہ روشن کروادیا

معروف پر تگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی منگیتر، ہسپانوی ماڈل  جارجینا روڈریگوز کی سالگرہ کے موقع پر برج خلیفہ روشن کروادیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج خلیفہ روشن ہے اور اُس پر جارجینا روڈریگوز کی زندگی کے کچھ یادگار لمحات کی جھلکیاں دِکھائی جاتی ہیں اور پھر ’ہیپی برتھ ڈے جیو‘ لکھا ہوا نظر آتاہے۔

رونالڈو نےیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’بہت مبارک ہو، میری محبت‘۔

 خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز، جو کہ جلد ہی جڑواں بچوں کے والدین بننے والے ہیں۔

جبکہ اِن دونوں کے پہلے بھی چار بچے ہیں اس کے علاوہ جارجینا روڈریگز، کرسٹیانو رونالڈوکے بیٹے کرسٹیانو جونیئر کی سوتیلی ماں بھی ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو نے ستمبر 2020 میں جارجینا سے اس وقت منگنی کی جب وہ ایک ساتھ چھٹیاں منانے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.