ایس ایس پی سٹی شبیر سیٹھار نے کراچی کی میڈیسن مارکیٹ کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس پی اعظم جمالی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ایس ایس پی شبیر سیٹھار نے ہول سیل کراچی فارما اورگنائزیشن کے عہدے داروں سے میٹنگ کی۔
انہوں نے کراچی ہول سیل فارما آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری اسلم پولانی اور صدر زبیر میمن سے ملاقات کی۔
پولیس افسران نے میڈیسن مارکیٹ کے دکانداروں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے میڈیسن مارکیٹ کے دکانداروں کو بتایا کہ حفاظتی نقطۂ نظر سے پولیس کی نفری میڈیسن مارکیٹ میں کام کے اوقات میں تعینات رہے گی۔
Comments are closed.