جمعہ 12؍ذیقعد 1444ھ2؍جون 2023ء

کراچی: AVCC کی کارروائی، 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی میں اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل ( اے وی سی سی) نے ملیر الفلاح کے علاقے میں مقابلے کے بعد 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی اے وی سی سی ذیشان صدیقی کے مطابق اے وی سی سی نے الفلاح میں اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ کیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 3 اسٹریٹ کرمنلز کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں بنارس خان، اسماعیل اور معشوق شامل ہیں۔

گرفتار زخمی ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور پہلے بھی جیل جاچکے ہیں، ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.