کراچی میں رواں سال کے 8 ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم کی ساڑھے 56 ہزار وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسٹریٹ کرائم کی ان وارداتوں کے دوران اب تک 58 افراد نے مزاحمت کرنے پر جان گنوادی، جبکہ 269 شہری زخمی بھی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق گھروں میں 303 ڈکیتیاں ہوئیں، اسی دورانیے میں شہریوں سے 104 گاڑیاں چھینی اور 1 ہزار 383 چوری کی گئیں۔
اسٹریٹ کرائم کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 35 ہزار سے زائد شہری موٹر سائیکلوں جبکہ 19 ہزار افراد موبائل فونز سے محروم کیے گئے۔
Comments are closed.