شہرِ قائد کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف پولیس کے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس کے ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ، سپر ہائی وے اور یثرب گوٹھ میں غیر ملکیوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ آپریشن کے دوران 250 گھروں کی تلاشی اور 350 مشتبہ افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔
پولیس کے ذرائع کے مطابق 70 غیر ملکیوں کو دستاویزات چیک کرنے کے لیے ایس پی آفس منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دستاویزات کی تصدیق نہ ہونے پر زیر حراست افراد کو ہولڈنگ کیمپ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.