کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں 6 سال کی ماہم سے زیادتی اور قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ملزم ذاکر عرف انٹولہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو جرم کا اعتراف کرلیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ملزم ذاکر عرف انٹولہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو جرم کا اعتراف کرلیا، ملزم کے اعترافی بیان کے ابتدائی نکات سامنے آگئے۔
ملزم کا کہنا ہے کہ چھ سال کی ماہم کو 27 جولائی کو اغوا کیا تھا، بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد خوف کی وجہ سے قتل کردیا۔
ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ بچی کے قتل کے بعد لاش کچرا کنڈی میں پھینک دی۔
Comments are closed.