وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر چیکنگ کے دوران سعودی عرب جانے کے لیے پہنچنے والے 5 مسافروں کو جنوبی افریقا کے ویزے جعلی ہونے پر گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار مسافر امیگریشن کلیرنس کے دوران آفیسر کے پوچھے گئے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔
دورانِ تلاشی ملزمان کے سامان سے جنوبی افریقا کے جعلی ویزا اسٹیکر برآمد کر لیے گئے۔
گرفتار ملزمان غیر ملکی پرواز سے سعودی عرب جا رہے تھے۔
گرفتار ملزمان میں شہاب حیدر، مظہر اقبال، محمد تنزیل، محمد بلال اور محمد رضوان شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کا تعلق راولپنڈی، مانسہرہ، ہری پور اور گجرات سے ہے۔
ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر کے امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور ان سے تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.