بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے باعث حادثات، 6 افراد جاں بحق

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ 4 افراد کرنٹ لگنے اور 2 افراد ڈوب کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 

یہ حادثات منگھوپیر، گارڈن، بلدیہ ٹائون، لانڈھی اور گڈاپ کے علاقے میں پیش آئے۔

محکمہ موسمیات نے 8 جولائی کو کراچی میں بارش کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں کل بھی مختلف علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

ایک بیان میں سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ کل شام یا رات تک جاری رہے گا، شہر کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے مضافات میں تیز بارش ہوسکتی ہے، کل بھی مختلف علاقوں بارش میں شدت رہے گی۔

چیف میٹرولوجسٹ نے یہ بھی کہا کہ مون سون سسٹم میں شدت برقرار ہے، آج رات یا کل صبح سویرے بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.