کراچی کی مصروف شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر 20 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کے ایک مرکزی ملزم کو کراچی سٹی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سٹی کراچی سرفراز نواز شیخ کے مطابق ملزم حسین شاہ کی گرفتاری جمعے کی دوپہر عمل میں آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ وہی مرکزی ملزم ہے جو کیش وین لے کر فرار ہو گیا تھا، ملزم کیش وین کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی کمپنی کا ملازم ہے۔
ایس ایس پی سرفراز نواز کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے فوری طور پر رقم برآمد نہیں ہو سکی ہے تاہم اس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.