پاکستان کسٹمز کے 2 سینئر افسران کی کراچی سے گمشدگی کا مقدمہ 3 روز گزرنے کے باوجود درج نہیں کیا جا سکا۔
ساؤتھ پولیس نے روایتی حدود کا تنازع قرار دے کر معاملے پر ضلع شرقی پولیس کو ذمے دار قرار دے دیا۔
سپرنٹنڈنٹ طارق محمود اور یاور عباس جمعہ 7 جولائی کی شام اپنے دفاتر سے گھر کے لیے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے۔
افسران کے اہلِ خانہ کے رابطے پر دی گئی درخواست پر ساؤتھ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
اس حوالے سے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ لاپتہ کسٹمز انفورسمنٹ میں تعینات افسران طارق محمود اور یاور عباس کے موبائل فون شارع فیصل پر کارساز کے قریب بند ہوئے۔
ان کا کہنا ہے کہ دونوں موبائل فونز 7 جولائی کی شام 7 بج کر 32 منٹ پر کارساز کے قریب بند ہوئے، واقعے کو 3 روز گزر جانے کے باوجود پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج نہیں کیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق کسٹمز افسران کے اغواء کا وقوعہ کراچی ایسٹ ڈسٹرکٹ پولیس کے علاقے میں ہے، مغوی افسران کے اہلِ خانہ کو کراچی ایسٹ پولیس سے رجوع کرنے کا کہہ دیا ہے۔
Comments are closed.