کراچی کی دو کروڑ کی آبادی کے لیے صرف 687 فائر فائٹرز، 21 فائر اسٹیشن اور آگ بجھانے والی صرف 36 گاڑیاں ہیں۔
کراچی کو عالمی معیار کے مطابق 28 ہزار 800 فائر فائٹرز، 200 فائر اسٹیشن اور آگ بجھانے والی 800 گاڑیوں کی ضرورت ہے۔
کراچی میں 162 فائر ٹینڈرز کے ڈرائیورز کی آسامیاں خالی ہیں جبکہ دو اسنارکلز بھی عملہ نہ ہونے کی وجہ سے استعمال نہیں کی جاسکتیں۔
چند روز قبل مہران ٹاؤن کورنگی کی فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے میں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچی تھیں۔
Comments are closed.