اتوار 25؍رمضان المبارک 1444ھ16؍اپریل 2023ء

کراچی: 17 سالہ ہتھنی نور جہاں، بے نور ہونے لگی

کراچی چڑیا گھر میں 17 سالہ بیمار ہتھنی نور جہاں چوتھے روز بھی زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے، تالاب میں نہانے کیا گئی اب چلنے سے ہی قاصر ہے۔

کراچی چڑیا گھر میں موجود بدقسمت ہتھنی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے، نورجہاں کہلانے والی ہتھنی بے نور ہونے لگی۔

ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر کنور ایوب نے کہا ہے کہ ہتھنی نور جہاں کی آئی سی یو کے مریض جیسی کیفیت ہے۔

ہر گزرتا دن نورجہاں کے لیے کسی امتحان سے کم نہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ نور جہاں آخری بار تالاب نہانے گئی، لیکن پھر اٹھ نہ سکی۔

دوسری جانب چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق نورجہاں کی حالت میں معمولی بہتری آئی ہے، رات کو کرین سے چلانے کی کوشش بھی کی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق مقامی ڈاکٹرز مسلسل ہتھنی کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں، ٹیم فورپاز سے مسلسل ہدایات لی جارہی ہیں۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق تھوڑی تھوڑی دیر بعد کرین کی مدد سے ہتھنی کی پوزیشن بدلی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل گولڈن ٹائیگر بھی نامناسب دیکھ بھال کی وجہ سے ہلاک ہوا ہے۔

بلاآخر گورنر سندھ نے امید دلائی ہے کہ اب چڑیا گھر میں اسپتال کا قیام کرنے جارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.