بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: 16سالہ لڑکے کی ہلاکت کا معاملہ، پولیس کا موقف کمزور ہے، ڈی آئی جی ویسٹ

ڈی آئی جی ویسٹ زون ناصر آفتاب نے اورنگی ٹاون میں 16 سالہ لڑکے ارسلان محسود کے قتل کے معاملے میں پولیس کا موقف کمزور قرار دیدیا۔

کراچی میں سادہ لباس اہلکارنے بورڈ آفس کے قریب ٹیوش پڑھ کر گھر جانے والے ارسلان محسود کو قتل کیا ۔

ارسلان کو فائرنگ کرکے جاں بحق کرنے کے واقعے میں ڈی آئی جی ویسٹ زون ناصر آفتاب نے بیان دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں پولیس کا موقف کمزور ہے، اتبدائی تفتیش میں سامنے آگیا کہ بچے ٹیوشن پڑھ کر جارہے تھے۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون نے مزید کہا کہ زخمی بچے کا کہنا ہے کہ روکے جانے پر یہ سمجھے کہ کوئی چھینا جھپٹی یا موٹر سائیکل چھیننے کا واقعہ نہ ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.