ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس نے کہا ہے کہ 14 اگست کے حوالے سے تخریب کاری کی اطلاعات تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عاشورہ کے دنوں میں سیکورٹی بہتر کرنےکی کوشش کریں گے، مجالس اور جلوسوں کے منتظمین کو کہیں گے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
عمران یعقوب منہاس نے کراچی دھماکے میں 11 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے نو بجے کے قریب بلدیہ ٹاؤن میں دھماکہ ہوا، متاثرہ فیملی کا تعلق سوات سے تھا۔
ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ حملے میں گرنیڈ استعمال ہوا، جاں بحق افراد اور زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں مواچھ موڑ کے قریب ہونے والا دھماکہ روسی ساختہ گرنیڈ سے کیا گیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے کے مقام پر دستی بم کا لیور اور ٹکڑے ملے ہیں۔
ادھر اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مواچھ گوٹھ دھماکے میں 11 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 6 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے 8 زخمی زیر علاج ہیں جبکہ ایک زخمی کی حالت نازک ہے۔
علاوہ ازیں ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب سول اسپتال پہنچے، انہوں نے زخمیوں کی عیادت اور ورثا سے ملاقات کی۔
مزید برآں ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد جماعت اسلامی کے رہنما معراج خان سواتی کے اہلخانہ ہیں۔
Comments are closed.