کراچی میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت میں از خود اضافہ کردیا ہے، 130 روپے کلو میں فروخت ہونے والا دودھ اب 150 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
کراچی میں دودھ کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے شہریوں پر یکم مارچ سے مہنگائی کا ایک بم گِرادیا، جو دودھ 130 روپے کلو مل رہا تھا، وہ 20 روپے اضافے کے ساتھ ڈیڑھ سو روپے کلو کردیا گیا۔
ادھر دہی کی فی کلو قیمت 40 روپے اضافے کے ساتھ 240 روپے کردی گئی ہے۔
شہری اس من مانے اضافے پر پریشان ہیں اور کہتے ہیں کہ ڈیری فارمرز نے دودھ اور دہی کی قیمت اپنے طور پر بڑھائی کیونکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس بارے میں کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر قیمتیں کنٹرول کرنے کا مؤثر نظام نہ بنایا گیا تو کھانے پینے کی ضروری اشیا عوام کی پہنچ سے اسی طرح دور ہوتی رہیں گی۔
Comments are closed.