بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: 10 ایف سی جوانوں کی شہادت، کالعدم TTP کا دہشتگرد گرفتار

کراچی میں ملیر کینٹ پولیس نے 10 ایف سی جوانوں کی شہادت کے واقعے میں ملوث کالعدم تحریکِ طالبان کے دہشت گرد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار کالعدم تحریکِ طالبان کے دہشت گرد میر سردار کے قبضے سے 5 پیکٹ دھماکا خیز مواد، 1 بیٹری، 2 وائر اور ایک پیکٹ بال بیرنگ برآمد ہوئے ہیں۔

ملزم نے دورانِ تفتیش بتایا ہے کہ اس نے 2003ء میں تحریکِ طالبان پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔

گرفتار دہشت گرد متعدد دہشت گردی کی وارداتوں کی سہولت کاری میں بھی ملوث رہا ہے۔

ملزم آئی ای ڈیز بنانے اور لگانے میں ماہر ہے اور اس نے 2007ء میں ڈی آئی خان میں این جی او آفس پر حملہ کرنے کے علاوہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایف سی فورٹ ٹینک پر حملہ کر کے ایف سی کے 10 جوانوں کو شہید کیا تھا۔

گرفتار دہشت گرد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جو کراچی میں اورنگی ٹاؤن کا رہائشی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.