کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیرراز م ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں درج کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق خودکش دھماکے کا مقدمہ مبینہ ٹاؤن پولیس کی مدعیت میں درج کیا جائے گا، معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میں حساس ادارے، سی ٹی ڈی، رینجرز اور پولیس کے لوگ شامل ہیں، موقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج رینجرز نے حاصل کرلی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون خود کش حملہ آور لفٹ لے کر جائے وقوع پر پہنچی، اس سے قبل رکشے میں اس کے وہاں پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق خاتون خود کش حملہ آور نے کوئٹہ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی، وہ زمانہ طالب علمی میں بی ایس او میں شامل رہیں۔
خاتون کے خاندان کے دیگر افراد بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، والد حال ہی میں گریڈ 20 میں ریٹائرڈ ہوئے ہیں، شوہر اور بہن بھی ڈاکٹر ہیں۔
ذرائع کے مطابق اب تک خاتون خود کش حملہ آور کے خاندان کا کوئی کرمنل ریکارڈ بھی نہیں ملا ہے۔
Comments are closed.