پیر 26؍محرم الحرام 1445ھ14اگست2023ء

کراچی: یوم آزادی پر پاکستانی عوام کو امریکی قونصل خانے کی مبارکباد

کراچی میں امریکی قونصل خانے کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دی گئی۔

امریکی قونصل خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 76ویں سالگرہ پر امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے 76سال پر بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

کراچی میں امریکی قونصل خانے کی طرف سے پاکستانی عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان امریکی قونصل خانے کا کہنا تھا کہ آج امریکی اور پاکستانی عملہ پاکستان کا یوم آزادی منا رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی عوام کی جانب سے کراچی میں امریکی قونصل خانہ پاکستانی عوام کو آزادی کے 76ویں سال کے ساتھ ساتھ امریکہ اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے 76 سال پر بھی مبارکباد پیش کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری اقتصادی ترقی، باہمی خوشحالی اور علاقائی سلامتی میں مشترکہ مفادات پر مبنی مضبوط شراکت داری ہے اور ہم اس سنگ میل کو مل کر منا رہے ہیں اور مستقبل کی طرف دیکھتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی دوستی اور حکومت پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کےلیے پُرعزم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.