قومی سلامتی کے اداروں اور شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا پر ناپسندیدہ مہم چلانے کے سلسلے میں ایک ملزم کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور دو سمز بھی برآمد کی گئی ہیں، ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی کے ہاتھوں گرفتار ملزم جنید علی ضلع غربی کا رہائشی ہے۔
ملزم نے فیس بک اکاؤنٹ پر بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے پر ادارے اور سربراہ کے خلاف ہرزہ سرائی پر مبنی پوسٹ کی تھی۔
ملزم نے اپنی پوسٹ میں واقعے کی ذمہ داری ایک ملک پر بھی عائد کی تھی۔
پوسٹ میں ملزم نے واقعے پر میڈیا کے کردار کو بھی مطعون قرار دیا تھا۔
پوسٹ کے لیے استعمال کی گئی موبائل فون سم ملزم کی والدہ کے نام پر ہے۔
ملزم کو سوشل میڈیا پوسٹ کے لیے استعمال ہونے والے موبائل فون سمیت اس کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ناپسندیدہ مہم کے لیے استعمال کی جانے والی دو موبائل نمبرز کی سم بھی ضبط کی گئی ہیں۔
Comments are closed.