best totally free hookup app free nyc hookups california hookup bar asian girls gina valentina melissa moore hookup hotshot bbw hookups app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: ہوٹل عملے کا آسٹریلوی ٹیم کا شاندار استقبال

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کراچی پہنچنے پر ہوٹل کی لابی میں عملے نے مہمان کھلاڑیوں کا مختلف پیغامات کے ساتھ شاندار استقبال کیا۔

آسٹریلوی کھلاڑی جب کراچی میں ہوٹل پہنچنے تو لابی میں ہوٹل کے عملے نے مہمان کھلاڑیوں کا دلچسپ پیغامات کے ساتھ استقبال کیا، مارنس لبوشین، پیٹ کمنز اور اسٹیو اسمتھ کے لئے پیغامات درج تھے۔

ایک پیغام میں لکھا تھا کہ مارنس لبوشین کراچی جانتا ہے کہ آپ کے نام کا تلفظ کیا ہے، ایک اور پیغام میں تھا کہ ڈیوڈ وارنر راولپنڈی میں آپ کا ڈانس اچھا لگا۔

آسٹریلوی کپتان کے بارے میں لکھا ہوا تھا کہ پیٹ کمنز آپ کی بولنگ سمندر کی ہواؤں کی طرح تیز ہے، ایک اور پیغام میں تھا کہ اسٹیو اسمتھ بابر اعظم کو یہ بات پسند نا آئے لیکن ہم کراچی میں آپ کی سنچری دیکھنا چاہتے ہیں۔

آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اپنے یہ پیغامات سوشل میڈیا پر شیئر کردیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.