کراچی کے چڑیا گھر میں مرنے والی ہتھنی نور جہاں کی موت بلڈ پیراسائیٹ بیماری سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق کئی دنوں تک بیمار رہنے کے بعد گزشتہ ماہ انتقال کرنے والی 17 سالہ نورجہاں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار ہونے کے بعد جاری کردی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہتھنی نور جہاں کی موت بلڈ پیراسائیٹ بیماری سے ہوئی تاہم وہ موت سے قبل ہیموٹوما اور دیگر امراض کا بھی شکار تھی۔
ذرائع کے مطابق بلڈ پیراسائیٹ خاص قسم کی مکھی کے کاٹنے سے ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ ہتھنی نور جہاں کا پوسٹ مارٹم فور پاز کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عامر خلیل کی نگرانی میں کیا گیا تھا۔
ہتھنی کےاعضاء کے نمونے ٹیسٹ کے لئے لاہور لیبارٹری بھیجے گئے تھے۔
Comments are closed.