کراچی کے علاقے اورنگی میں گھر سے 9 سال پرانا انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا ہے، ڈھانچہ لاپتا شخص نورخان سے متعلق تفتیش کے دوران برآمد کیا گیا۔
پولیس حکام کےمطابق تفتیش کے دوران کیس سے متعلق سنسنی خیز انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔
پولیس 2017ء میں کورنگی سے لاپتا شہری نور زمان کے کیس پر کام کررہی تھی، جس کی بیوی سے بیان لینے کیلئے پولیس پہنچی تو خاتون نے کئی انکشافات کیے۔
خاتون نے پولیس کو بتایا کہ نور زمان نے 2 شادیاں کررکھی تھیں، اُس کے شوہر نے بیٹے کو قتل کرکے گھر ہی میں دفنایا تھا۔
خاتون نے پولیس کو کمرے کی نشاندہی کی، جس پر پولیس نے کھدائی کروائی تو وہاں سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا۔
خاتون نے پولیس کو بتایا کہ برآمد ہونے والی لاش اُس کے بیٹے کامران کی ہے۔
خاتون نے بتایا کہ میری ایک بیٹی بھی 2013ء سے لاپتا ہے، مجھے شک ہے کہ اُسے بھی مار کر کسی حصے میں دفنادیا گیا ہے۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں خاتون نے بتایا کہ وہ جب گاؤں گئی ہوئی تھی تب اُس کی بیٹی لاپتا ہوئی۔
پولیس نے معائنے کے لیے ڈھانچے کو اسپتال منتقل کردیا ہے، جس کے بعد پتا چلے گا کہ ملنے والی ہڈیاں مرد کی ہیں یا عورت کی۔
Comments are closed.