گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے امریکی قونصل جنرل نکول تھیریوٹ نے کراچی میں ملاقات کی۔
ترجمان گورنر سندھ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے صوبہ میں یو ایس ایڈ کے منصوبوں، آئی ٹی پروگرامز اور دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں سفارت کاری اہم ثابت ہو رہی ہے۔
اس موقع پر امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ امریکی سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گورنر سندھ کے آئی ٹی ٹریننگ پروگرام سمیت فلاحی اقدامات مثالی ہیں۔
Comments are closed.