اتوار 6؍ربیع الثانی 1445ھ22؍اکتوبر 2023ء

کراچی: گورنر سندھ نے ویڈنگ ایکسپو کا افتتاح کر دیا

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں 2 روزہ ویڈنگ ایکسپو کا افتتاح کر دیا۔

گورنر سندھ کاران ٹیسوری کے ترجمان نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ ایکسپو سینٹر میں ہونے والی 2 روزہ ویڈنگ ایکسپو میں 80 اسٹالز لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ان میں ڈیکوریشن، میک اپ، فرنیچر، جیولری اور پرفیوم سمیت دیگر اشیاء کے اسٹال شامل ہیں۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویڈنگ ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر گورنر سندھ نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور منتظمین کی کوشش کو خوب سراہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.