کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نجی یونیورسٹی کی وین کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے وین کی چابی نکال کر پھینک دی اور 15 منٹ تک واردات کرتے رہے۔
وین میں یونیورسٹی کی طالبات اور اساتذہ سوار تھے جن سے موبائل فونز اور نقدی چھین لی گئی۔
ڈاکو وین میں موجود طالبات، اساتذہ کو یرغمال بنا کر موبائل فونز، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
طالبات اور اساتذہ کے مطابق واردات موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے کی۔
پولیس کے مطابق وین میں سوار افراد نے علاقہ پولیس سے تا حال رابطہ نہیں کیا۔ پولیس 15 کی اطلاع پر واقعے کی جگہ پہنچی تھی۔
پولیس پہنچی تو وین اور اس میں سوار افراد موقع پر موجود نہیں تھے، وین میں سوار افراد سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.