کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 17 نومبر کو باپ کے ہاتھوں سگی بیٹی کے مبینہ قتل کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملزم کو جیل بھیج دیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر کیس کا چالان طلب کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے فائرنگ کر کے اپنی بیٹی کو مارا اور پھر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا ۔
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی بیٹی کو پڑوسی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہے میں قتل کیا تھا، موقع واردات سے ملنے والا خول ملزم کے پستول سے ہی فائر کیا گیا تھا۔
دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وقوعہ والے روز اس نے باقاعدہ پلاننگ کے تحت اپنے گھر کے پچھلے دروازے پر دستک دی اور جونہی قمروش نے دروازہ کھولا اپنے پستول سے اس کے سر پر ایک فائر کیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جس کے بعد وہ پچھلی گلی سے ہی فرار ہوگیا اور پھر اپنی بیوی کے فون کرنے پر چند لمحوں میں ہی واپس گھر پہنچ گیا۔
Comments are closed.