محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کراچی کے علاقے کورنگی میں 14.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قائد آباد میں 10.5، صدر میں 10، ناظم آباد میں 8.4، سرجانی ٹاؤن میں 8.2، فیصل بیس پر 8، کیماڑی اور اورنگی ٹاؤن میں 7، 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح نارتھ کراچی میں 6، اولڈ ایئر پورٹ پر 5.3، مسرور بیس اور یونیورسٹی روڈ پر 5، گلشنِ معمار میں 4.2، سعدی ٹاؤن میں 3.5 اور گلشنِ حدید میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہء موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جناح ٹرمینل پر 2.4 اور گڈاپ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سب سے کم بارش ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 0.3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
Comments are closed.