کراچی میں ماہ رمضان میں ضلعی انتظامیہ کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
اس حوالے سے ترجمان کمشنر آفس کے مطابق کراچی میں 163 چالان میں 6 لاکھ 68 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور کارروائیوں کے دوران 16 ناجائز منافع خور گرفتار کے گئے۔
کمشنر آفس کا مزید کہنا ہے کہ ضلع وسطی میں 26 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور ایک لاکھ 94 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ضلع ملیر میں 13 گراں فروشوں پر 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ضلع کیماڑی میں 10 گراں فروشوں پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ ضلع جنوبی میں 43 چالان اور 3 لاکھ 28 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
ترجمان کمشنر آفس کے مطابق ضلع شرقی میں 53 چالان اور 16 ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کیا گیا۔ ضلع کورنگی میں 6 گراں فروشوں پر 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ضلع غربی میں 12 چالان کئے گئے اور 12ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
Comments are closed.