بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: گاڑی ملیر ندی میں جا گری، 1 شخص کو نکال لیا گیا، دوسرے کی تلاش جاری

کراچی کے علاقے ملیر میں واقع دنبہ گوٹھ کے قریب ملیر ندی میں گاڑی گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملیر ندی میں پانی کم ہونے کی وجہ سے گاڑی درختوں میں پھنس کر رک گئی۔

گاڑی میں 2 افراد سوار تھے، جن میں سے ایک کو نکال لیا گیا، جبکہ دوسرے کی تلاش تاحال جاری ہے۔

شہرِ قائد کو بارش برسانے والے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اس لیے مختلف علاقوں میں دن بھر موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب طغیانی کے باعث ملیر ندی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔

ادھر شدید بارش کے باعث کراچی کی لیاری ندی میں طغیانی آگئی جہاں کشتیوں کی مدد سے لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد کو بارش برسانے والے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اس لیے مختلف علاقوں میں دن بھر موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.