بدھ13؍ربیع الثانی 1444ھ 9؍نومبر 2022ء

کراچی: گاڑی اور ڈمپر میں تصادم، ’جیو نیوز‘ کے رپورٹر، کیمرا مین و ڈرائیور زخمی

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں گاڑی اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں ’جیو نیوز‘ کے رپورٹر قمر مستوئی، کیمرا مین سجاد حسین اور ڈرائیور زخمی ہو گئے۔

گاڑی اور ڈمپر میں تصادم کا واقعہ نارتھ کراچی کی دو منٹ چورنگی کے قریب پیش آیا ہے۔

حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا۔

’جیو نیوز‘ کے رپورٹر، کیمرا مین اور ڈرائیور کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.