کراچی کے گارڈن تھانے کی حدود میں 9 سالہ بچے کو کتے نے کاٹ لیا، بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
کراچی میں گارڈن تھانے کی حدود میں شو مارکیٹ کے علاقے میں واقع عظیم پلازہ کے قریب 9 سالہ بچے کو کتے نے کاٹ لیا۔
کتے کے کاٹنے کی وجہ سے بچہ زخمی ہو گیا جسے طبی امداد اور ریبیز کی ویکسین کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں آوارہ کتوں کی بھر مار ہو گئی ہے، اعلیٰ حکام عظیم پلازہ کے اطراف کتا مار مہم شروع کرائیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.