کراچی میں 5 اضلاع کی مختلف نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔
پولنگ کا عمل صبح 8 سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
ضلع ملیر، ضلع کیماڑی، ضلع جنوبی میں چیئرمین کی نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں جبکہ ضلع ملیر اور ضلع جنوبی میں وائس چیئرمین کی نشستوں پر بھی پولنگ ہورہی ہے۔
ضلع ملیر، ضلع شرقی اور ضلع وسطی میں وارڈ ممبران کی نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں۔
پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ 121 پولنگ اسٹیشن میں سے 42 کو انتہائی حساس اور 79 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
ضلع ملیر میں 46، ضلع شرقی میں 3، ضلع کیماڑی میں17، ضلع وسطی میں7 اور ضلع جنوبی میں 48 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔
Comments are closed.