جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی کے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد پر بکرا چوری کا مقدمہ درج

کراچی کے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد پر خیرپور میں بکرا چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)  کا کہنا ہے کہ نامزد تینوں پولیس اہلکار کراچی کے انڈسٹریل ایریا تھانے میں تعینات ہیں۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے لاڑکانہ سے کراچی جاتے ہوئے قومی شاہراہ سے بکرا چوری کرنے کی کوشش کی۔

 بکرے کے مالک کی جانب سے شور مچانے پر مقامی افراد نے ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.