جمعہ14؍جمادی الاول 1444ھ 9؍دسمبر 2022ء

کراچی کے چڑیا گھر میں کرپشن، ٹھیکہ جاری کرنے کیخلاف حکمِ امتناع میں توسیع

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے چڑیا گھر میں سوا 4 کروڑ روپے کے ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں ٹھیکہ جاری کرنے کے خلاف حکمِ امتناع میں توسیع کر دی۔

سب سے زیادہ بولی دینے والے کو چڑیا گھر کا ٹھیکہ نہ دینے کے خلاف عدالتِ عالیہ میں ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے۔

دورنِ سماعت سندھ ہائی کورٹ نے ٹھیکہ جاری کرنے کے خلاف حکمِ امتناع میں توسیع کر دی۔

کراچی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ نے…

عدالت نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، میٹرو پولیٹن کمشنر اور سینئر ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر کو نوٹسز بھی جاری کر دیے۔

سندھ ہائی کورٹ نے سینئر ڈائریکٹر چڑیا گھر کو ٹھیکے کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.