سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی کے ٹیکس سے تنخواہ لینے والے اندرون سندھ عید مناتے ہیں۔
کراچی میں این اے 245 سے پی ٹی آئی کے امیدوار محمود مولوی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں عمران اسماعیل نے کہا کہ یہ عید رحمت نہیں کراچی والوں کے لئے زحمت رہی۔
انہوں نے کہا کہ ہر گھر کے اندر پانی اور سڑکوں پر آلائشیں نظر آئیں، کراچی کے ٹیکس سے تنحواہ لینے والے اندرون سندھ عید مناتے رہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی پارٹنرشپ نے کراچی کو تباہ کیا، عمران خان نے کراچی کے نالے صاف کرائے، بعد میں صفائی نہیں کی گئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کو وینس بنا دیا، پی ٹی آئی نے کراچی سے آلائشیں اٹھائی، پوچھتا ہوں ایڈ منسٹریٹر کراچی کون سے سویٹزرلینڈ سے تصویریں بھیجتے رہے؟
سابق گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ کراچی کو ترقی نہیں دے سکتے تو کراچی کے مینڈیٹ کا دعویٰ کیوں کرتے ہے؟ ہم ہی کراچی کے بیٹے ہے، شہر کا تحفظ پی ٹی آئی ہی کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 21،22 جولائی کو عمران خان سے کراچی آنے کی دعوت دی ہے، ضمنی انتحابات سے قبل کراچی میں جلسہ کرنے جا رہے ہے۔
Comments are closed.