اتوار 6؍ذوالحجہ 1444ھ25؍جون 2023ء

کراچی کے مسترد شدہ لوگ آج میئر اور ڈپٹی میئر ہیں، خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ  ایسی جمہوریت جو عوام دشمن اور جاگیردارانہ ہو اسے جمہوریت نہیں سمجھتے، آج ایم کیو ایم کے بائیکاٹ سے کراچی کے مسترد شدہ لوگ میئر اور ڈپٹی میئر ہیں۔

کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے لیاقت آباد الکرم اسکوائر کے قریب مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرنے کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔

اس موقع پر خالد مقبول کا کہنا تھا کہ کراچی کی سوچ ناظم آباد اور دل لیاقت آباد ہے، پورا لاہور جتنا سیلز ٹیکس دیتا ہے لیاقت آباد اس سے زیادہ ٹیکس جمع کرواتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج لیاقت آباد کے ایم این اے اور ایم پی اے حق پرست ہیں، بلدیات کے نمائندے لیاقت آباد کے نمائندے نہیں ہیں۔

کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی کی پولیس اور ڈاکو دونوں امپورٹڈ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے کراچی ایک بار پھر میدان عمل میں اترنے والا ہے، وقت ہے پاکستان کو ملک بنانے والوں کی اولادوں کے ہاتھ میں دے دیا جائے۔

خالد مقبول کا مزید کہنا تھا کہ کراچی 4 ہزار ارب سے زیادہ سرکاری خزانے میں جمع کرواتا ہے، اگر آپ کراچی کے بیٹے ہیں تو 15 سال کا حساب دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.