کراچی کے مختلف علاقوں میں کئی دنوں سے طویل اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 14گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے جبکہ مستثنیٰ علاقوں میں بھی 4 سے 6 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔
لیاری، اولڈ سٹی ایریا، کیماڑی، ابوالحسن اصفہانی روڈ، کورنگی، اورنگی، لانڈھی، سہراب گوٹھ اور سرجانی ٹاؤن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
نیو کراچی، نارتھ کراچی، گارڈن، لیاقت آباد، قائدآباد، ایف بی ایریا، محمود آباد اور ملیر سمیت مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں ترمیم نہیں کی گئی، شیڈول کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے، علاقائی فالٹس کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں ہے۔
Comments are closed.