کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، پی ٹی آئی کارکنوں نے شارع فیصل پر دھرنا دے دیا۔
دھرنے کے باعث ایئرپورٹ سے صدر کی طرف جانے والے شارع فیصل کے ٹریک پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار سمیت دیگر رہنماء کارکنان کے ہمراہ شاہراہ فیصل پر پہنچ گئے۔
کراچی کے مختلف مقامات پر بھی پی ٹی آئی کارکنان نے سڑکیں بلاک کر دیں، شاہراہ فیصل، لانڈھی کے مقامات پر کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔
حب ریور روڈ اور ناردرن بائی پاس پر بھی دھرنا جاری ہے، 29 مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند کر دی گئیں۔
پی ٹی آئی کارکن نارتھ ناظم آباد میں فائیو اسٹار چورنگی کے قریب بھی احتجاج کر رہے ہیں، شیر شاہ سوری روڈ پر ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔
باغ کورنگی کے قریب بھی احتجاج کے باعث شاہ فیصل کالونی جانے والی مرکزی شاہراہ پر ٹریفک معطل کر دیا گیا ہے۔
نیشنل ہائی وے پر منزل پمپ، قائد آباد میں مرغی خانہ اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ویٹا چورنگی کے قریب بھی احتجاج کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.