کراچی:شہر قائد میں مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد شہر کاموسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ مومسمیات نے نیا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز ہواﺅ ں کے ساتھ بوسیدہ اور کمزور عمارتیں گرنے کا خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ایک بار پر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات نے نیا لرٹ جاری کیا جس میں کہا ہے کہ شمال مشرقی بحیرہ عرب اور اس سے ملحقہ خلیج کچھ کے اوپر شدید کم دباو 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ آہستہ آہستہ شمال مغرب کی طرف بڑھ گیا ہے۔
بارش برسانے والا یہ سسٹم اس وقت کراچی کے جنوب مشرق میں تقریبا 270 کلومیٹر اور ٹھٹہ سے 220 کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔ سسٹم کے مرکز کے ارد گرد 50 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق امکان ہے کہ یہ نظام کچھ دیر تک شمال مغرب کی طرف بڑھتا رہے گا اور پھر مغرب کی طرف واپس مڑ جائے گا۔ اس سسٹم کے زیر اثر سندھ میں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان ، ٹنڈو الیار ، دادو اور جامشورو جبکہ بلوچستان کے علاقے اوتھل، اورماڑہ، پسنی، گوادر، جیوانی، تربت، آواران اور کیچ میں بارش کا امکان ہے۔
Comments are closed.