بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

دوسری جانب لاڑکانہ، میرپورخاص اور گرد و نواح میں بھی بارش کے بعد گرمی کی شدت کچھ حد تک کم ہوگئی۔

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں درخت گرنے سے 11 کے وی کی تاریں ٹوٹ گئیں، جس کے بعد شدید گرمی میں کئی گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے سسٹم کی شدت اب بھی بر قرار ہے، سندھ کے مختلف مقامات پر اس سسٹم نے اچھی بارش برسائی ہے، سسٹم 18 جولائی تک سندھ پر اثر انداز رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آج سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.