gay hookup apps nz edf8329we arduino led hookups hookup Stafford CT best place for discreet hookups married whisper hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جبکہ رات اور صبح میں متعدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے، اب تک سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 5 اعشاریہ 5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل، ملیر، صفورہ، حب، بلدیہ ٹاؤن اور اورنگی کے مختلف علاقوں مین بوندا باندی ہوئی۔

کشمیر جنت نظیر، کہیں بارش اور کہیں ہے برفباری، پہاڑوں پر برف، گھروں کی چھتوں پر برف، سڑکوں پر برف، ہر جگہ برف ہی برف۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

رات اور صبح میں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے، کل دوپہر میں بارش رک جائے گی، جبکہ کل رات سے 7جنوری کی صبح تک وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اب تک سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 5 اعشاریہ 5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، پی اے ایف بیس فیصل اور گلشن حدید میں 2، 2 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر ایک اعشاریہ 8، ایئرپور ٹ پر ایک اعشاریہ 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.