بدھ 2؍ذوالحجہ 1444ھ21؍جون 2023ء

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری

کراچی کے مختلف علاقوں میں طویل دورانیے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

گارڈن ویسٹ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ہر گھنٹے بعد 2 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ  کی جارہی ہے۔

لیاقت آباد سی ون ایریا میں صبح 6 بجے سے بجلی کی فراہمی بند ہے اور ایک علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ سی ون ایریا میں لوڈشیڈنگ 12 گھنٹے سے بڑھ گئی  ہے۔

ابوالحسن اصفہانی روڈ کے علاقہ مکین کا بتانا ہے کہ 10 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، کورنگی اور باغ کورنگی میں بھی طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے علاقہ مکینوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

علاوہ ازیں گلستانِ جوہر بلاک 8 میں 10 گھنٹے اور اسکیم 33 کی مختلف سوسائٹیز میں بھی 10گھنٹے بجلی بند کی جا رہی ہے۔

کیماڑی بھٹہ ویلج کے علاقہ مکین کے مطابق 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.