کراچی کے ماہی گیروں کے شکار پر پابندی کے خلاف احتجاج جاری ہے ، احتجاج کے باعث ماری پور سڑک بلاک ہے۔
یونس آباد، ککا ولیج اور شمس پیر کے ماہی گیر سراپا احتجاج ہیں، حکام کے خلاف نعرے بازی کی جارہی ہے، احتجاج میں بڑی تعداد میں ماہی گیر شریک ہیں۔
ماہی گیر رہنماؤں کا خطاب میں کہنا ہے کہ اگست کے مہینے شکار پر پابندی بلاجواز ہے۔
ماہی گیر رہنما فیصل یونس نے کہا کہ پابندی جون اور جولائی کے لئے تھی، اگست کے ماہ پابندی بلاجواز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کا معاشی قتل بند کیا جائے۔
Comments are closed.