کراچی والوں کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی، کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی 3 روپے 45 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی ۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی ہے۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی درخواست 3 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، کے الیکٹرک کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین پر 6 ارب 64 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.