امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کے فیصلے بلیک میلر نہیں شہر کے عوام کریں گے۔
جماعت اسلامی کے تحت ’حق دو کراچی مارچ‘ میں خواتین، بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
حافظ نعیم الرحمان نے مارچ کے شرکاء سے خطاب میں سندھ حکومت اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان پر کڑی تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ پورا کراچی کھنڈر بنا ہوا ہے، ظالموں نے سارے شہرکو توڑ پھوڑ دیا، ٹینکر مافیا نے شہر کو گھیرا ہوا ہے اور یہاں کے لوگ بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ وزیراعلی سندھ ہمیں خیرات نہیں چاہیے، کراچی ملک کو 70 فیصد ریونیو دیتا ہے، تمہیں یہاں کے عوام کا حق دینا پڑے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی والوں سے کہتا ہوں، کراچی کے فیصلے بلیک میلر نہیں یہاں کے عوام کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت نے اگر شہر کے لیے کام نہیں کیا تو ہم ان کا گھیراؤ کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کے الیکٹرک کو وائٹ کالر کرائم کا اڈا قرار دیا اور کہا کہ ہر پارٹی کے-الیکٹرک کو سپورٹ کرتی ہے، ہم اقتدار میں آکر اس کی نجکاری ختم کریں گے۔
Comments are closed.