اسلام آباد: کراچی میں بجلی کے بھاری بلوں کے ستائے صارفین پر ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا گیا اور قیمت میں 4.45 روپے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کی اور گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4.45 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کے بعد کے الیکٹرک کے صارفین سے اکتوبر اور نومبر 2023ء کے بلوں میں اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ کراچی کے بجلی صارفین کے لیے نرخ میں اضافہ ایک روپے 49 پیسے سے لے کر 4 روپے 45 پیسے تک کیا گیا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کے الیکٹرک کی درخواست منظور ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے بجلی بجلی مہنگی کرنے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
Comments are closed.