کراچی کے شہریوں کے لئے بجلی مزید 32 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔
نیپرا ذرائع کے مطابق نومبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے سے متعلق درخواست اتھارٹی کو پہنچ چکی ہے، جس میں فی یونٹ بجلی میں 32 پیسے اضافہ مانگا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اب نیپرا آئندہ چند روز میں کےالیکٹرک کی درخواست کی سماعت کرے گا۔
اس قبل نیپرا ستمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی پونے چار روپے مہنگی کر چکا ہے جبکہ اکتوبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت بھی مکمل ہو چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق اکتوبر اس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1 روپے 8 پیسے تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
Comments are closed.