جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہناہے کہ بارش کی وجہ سے الیکشن ملتوی کرنا سمجھ میں نہ آنے والی بات ہے، میں سمجھتا ہوں کلگ سیندھ ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کل سندھ الیکشن کمیشن آفس کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔
حافظ نعیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر سو فیصد تحفظات ہیں، صوبائی حکومت چار ماہ پہلے بھی بلدیاتی انتخابات سے فرار اختیار کر رہی تھی جبکہ جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن کا مقدمہ لڑ رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرنے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، قانونی راستہ بھی لیں گے، چیلنج کرتا ہوں سروے کرالیں، میئر جماعت اسلامی کا آئے گا۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی جماعت کا سپورٹر ہو، میئر کیلئے جماعت اسلامی کی طرف دیکھ رہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کہتی ہے انہوں نے الیکشن ملتوی کرنا کا نہیں کہا۔
انہوں نے کہا کہ لوگ عمران خان کو پسند کرتے ہیں، لیکن وہ سمجھتے ہیں ان کے پاس کراچی میں ٹیم نہیں۔
Comments are closed.